القادر ٹرسٹ کیس ،احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

11:34 AM, 23 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے ۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کروانے کے لئے دستخط کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدخبریں