جمشید چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کی بھی تحریک انصاف چھوڑنے کی تیاری
02:54 PM, 23 May, 2023
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک ریاض نے کہا کہ دونوں رہنما پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور رہائی کے بعد ہی باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے 15 سے زائد رہنماؤں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے رہنماؤں کی علیحدگی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز بھی پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا اور سابق صوبائی وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ نے 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔