25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

09:01 PM, 23 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یوم تکریم شہدا سے متعلق عام تعطیل کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن زیر گردش تھا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر 25 مئی کو عام سرکاری تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔
مزیدخبریں