رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا
10:49 PM, 23 May, 2023
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں تو سُن رکھا تھا، مگر پاکستان میں تحریک انصاف کیلئے جبری علیحدگیوں کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔