حج کی تیاریاں، غلاف کعبہ کو اوپر اٹھا دیا گیا

11:39 AM, 23 May, 2024

 ویب ڈیسک : حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو تقریباً تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ خالی ہونے والے حصے کو چاروں اطراف سے تقریباً دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہر سال حج کے سیزن پر غلاف کعبہ کی حفاظت کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے۔  

غلاف کو اونچا کرنے کا عمل کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے کعبہ کے پردے کو تہہ کرنے پر مشتمل ہے، جس پر مقدس آیات لکھی ہوئی ہیں۔

 
 

مزیدخبریں