ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ جس کی وجہ سے انہیں احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو بدھ کی دوپہر 2 بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان دنوں شدید گرمی کی وجہ سے پورے ہندوستان میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ بھی اس سے بچ نہ سکے۔
گرچہ ان کی ٹیم کول کتہ نائٹ رائڈ ر کے حالیہ آئی پی ایل 2024 کے میچ کے بعد شاہ رخ خان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لیکن انہوں نے ملنے کے لئے آنے والے ایک اسپیشل پرستار کو مایوس نہیں کیا انہوں نے اپنے معذور مداح سے ملاقات کی انہیں گلے لگا کر اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا ئی ہیں۔
اداکار ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے تھے، اور وہ اپنے مینیجر اور سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔
دوسری طرف شاہ رخ کی دیرینہ ساتھی اداکارہ اور کے کے آر کی شریک مالک جوہی چاولہ نے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کنگ خان کی صحت کے حوالے سے تازہ خبر شیئر کی۔ جوہی اور ان کے شوہر جے مہتا بدھ کو احمد آباد کے ہسپتال میں شاہ رخ کی عیادت کے لیے گئے، جہاں ان کا استقبال گوری خان شاہ رخ خان کی اہلیہ نے کیا ۔ جوہی چاولہ نے بتایا ہے کہ اب شاہ رخ خان کی طبیعت بہتر ہے ۔ اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔