وزیراعظم کا ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی، معیار کی تحقیقات کا فیصلہ

03:41 PM, 23 May, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کا ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی اور معیار کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 

25 رکنی کمیٹی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی۔ 

اس کے علاوہ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے طلبا کی وجوہات کا پتا بھی لگایا جائے گا۔

مزیدخبریں