حملہ کرنیوالے کون تھے؟ روف حسن کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

05:24 PM, 23 May, 2024

(ویب ڈیسک)ترجمان پی‌ ٹی آئی رؤف حسن نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا حملہ کرنے والوں کےچہرے میرے ذہن میں نقش ہیں ، وہ خواجہ سرانہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے حقائق بتائے، روف حسن نے کہا حملہ کرنےوالوں کے چہرے ان کے ذہن میں نقش ہیں، پہلےحملہ کرنےوالے نے کہا ہم توتمہیں ڈھونڈ رہے تھے اب ملے ہو ، جس کے بعد پہلےوالےنےحملہ کیا پھر 3 لوگ اور آئے اور ایک نے چادراوڑھی ہوئی تھی۔

روف حسن نے بتایا کہ حملہ کرنےوالےخواجہ سرانہیں تھے، حملہ کرنےوالےکوچادروالےنےکوئی تیزدھارآلہ دیا، وہ میری گردن پر حملے کاارادہ تھالیکن میری مزاحمت پرتیزدھارآلہ چہرےپرلگا۔

روف حسن نے کہا کہ ان پر پر حملےکی بات نہیں،رویوں کی بات ہے، جس ڈگرپرملک کوڈال دیاگیاہےہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، کوئی امیدکی کرن تو نظرآنی چاہیے،ریاست کے ساتھ ایسانہیں کرناچاہیے۔

رہنما ساتھیوں پر ہونے والے مظالم کا بتاتےہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا میرےساتھ جوکچھ ہوا،پارٹی کےلوگ یاد آگئےکہ ان کیساتھ کیا کیا ہوا، میں چلاجاتاکوئی بات نہیں ہزاروں لوگ میری جگہ آجاتے۔

مسئلے کا حل لوگوں کوراستے سےہٹانانہیں ساتھ لے کر چلنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنےوالوں نےبتایاکہ بانی پی ٹی آئی بہت غصےمیں تھے۔

مزیدخبریں