شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ پر شوہر کا نام ہوگا یا والد کا؟

06:41 PM, 23 May, 2024

(ویب ڈیسک) پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد کا نام درج ہوگا یا شوہر کا؟ اس معاملے کے حل کے لیے کمیٹی بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس معاملے پر محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے حوالے سے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کے ساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے۔

 گورنمنٹ ڈاکومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں، پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس ہوگا۔

مزیدخبریں