کیا آپ جانتے ہیں بابر اعظم کی کمائی کتنی ہے اور وہ شادی کب کرینگے؟
05:02 AM, 23 Nov, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بارے میں مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے ان سے شادی اور کمائی سمیت مختلف سوال پوچھے۔ بابر اعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز ان کے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، وہ بچپن سے ہی انہیں فالو بھی کرتے آ رہے ہیں۔ کرکٹ کے کھیل سے ہونے والی کمائی کے بارے پوچھے گئے سوال کا سٹار کھلاڑی نے گول مول جواب دیا اور کہا کہ میں اس بارے میں نہیں بتا سکتا لیکن صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میں عوام کی سوچ سے میری آمدن کم ہی ہے۔ اپنی بیٹنگ کے بارے بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ’گرے نکلز‘ والا بلا استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونی دوروں پر چھ سے سات بیٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1462363665819185154?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462363665819185154%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F620636 ان سوالات میں بابر اعظم کی شادی سے متعلق بھی ایک سوال تھا کہ آخر وہ کب دلہن گھر لارہے ہیں؟ بابر اعظم نے اس سوال کے جواب میں پنجابی میں کہا ’اے تے مینوں وی نئیں پتا، میرے گھر والوں کو معلوم ہے تاہم ابھی فی الحال فوکس کرکٹ پر ہے۔‘ ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ وہ کہاں رہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سب کو معلوم ہے لاہور میں رہتا ہوں اور لاہور کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کے مشہور کھانے اور پرانی جگہ جائیں تو وہاں کے پائے کافی مشہور ہیں۔‘