پریانکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ طلاق کی افواہوں کو مسترد کردیا

10:48 AM, 23 Nov, 2021

احمد علی

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شوہر نک جونس کی پوسٹ پر رومانوی تبصرہ کرتے ہوئے طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

نک جونس نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر جم سے اپنے ورزش کی ایک ویڈیو شیئر کی۔نک نے اس کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی؛ "منڈے موٹیویشن ۔ لیسٹس گیٹ اٹ"۔ اس پوسٹ کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے بھی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کیے جانے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بعد ازاں اس حوالے پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں'۔

مزیدخبریں