جعلی ڈگری کیس ، ن لیگ ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار

11:17 AM, 23 Nov, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: جعلی ڈگری کیس ، ن لیگ ایم پی اے کاشف محمود نااہل قرار، سپریم کورٹ نے کاشف محمود کی اپیل مسترد کرتےہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا .

جسٹس عمر عطاء بندیال کی تین رکنی بینچ نے ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی اپیل پر سماعت کی ، بنچ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتےہوئے کاشف محمود کی اپیل مسترد کردی۔ کاشف محمود نے جعلی ڈگری کیس میں ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،کاشف محمود پی پی 241 چشتیاں سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ، جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قراردیا جس پرالیکشن کمیشن نے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

وکیل لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا تھا، ممبر پنجاب اسمبلی کی نا اہلی کا کیس سننا لاہور ہائیکورٹ کا اختیار ہے.

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہے،ہائیکورٹ کا نا اہلی کیس سننے کا اختیار ہے،ج اسلام آباد ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لیکر سنگین غلطی کی.

مزیدخبریں