آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی، ترجمان پاک فوج

07:11 AM, 23 Nov, 2022

احمد علی
راولپنڈی :ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 6 سینئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو سے 6 سینئیر لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھجوادی گئی، جی ایچ کیو کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سر فہرست، سینیارٹی کے لحاظ سے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا دوسرے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چوتھے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود پانچویں اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر چھٹے نمبر پر ہیں۔
مزیدخبریں