صدر نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعیناتی کی منظوری دیدی

09:27 AM, 23 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی ہے، صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا کے تقرر کیلئے صدر پاکستان عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔ 6 ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔
مزیدخبریں