ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان سے ملاقات
09:45 AM, 23 Nov, 2022
لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر آفس میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی طرز پر تنظیم سازی سمیت پریس کلب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترجمان پنجا ب حکومت نے کہا کہ دور حاضر میں دیگر میڈیم کے برعکس ڈیجیٹل میڈیا نے اپنا مقام مختلف طرز پر بنایا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان کا کہنا تھا کہ دیگر صحافتی تنظیموں کی طرح ڈیجیٹل میڈیا کا بھی پلیٹ فارم بے حد ضروری ہے۔ محدود وسائل کے ساتھ عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حکومتی سرپرستی بے حد ضروری ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا بڑا حصہ سوشل میڈیا سائٹس کی مرہون منت ہوتا جارہا ہے۔ سیاست، معاشرت ثقافت،کھیل، تفریح اور سیاست سمیت تمام شعبہ جات میں ڈیجیٹل میڈیا اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔