پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی

04:06 PM, 23 Nov, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینےکے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔ ادھر روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا ہے کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔

برکس کیا ہے؟ برکس روس، چین ، برازیل، بھارت اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

برکس کا قیام

جون 2006 میں برکس کا قیام عمل میں آیا۔ اس سے پہلے اس میں چار ممالک شامل تھے جن سے اس کا نام BRIC تھا۔ ابتدائی طور پر اس میں برازیل، روس، ہندوستان اور چین شامل تھے۔ سال 2010 میں جنوبی افریقہ نے بھی اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے بعد اس تنظیم کا نام بدل گیا اور یہ BRIC سے BRICS میں تبدیل ہو گیا۔ پہلی برکس سربراہی کانفرنس سال 2009 میں منعقد ہوئی تھی۔
مزیدخبریں