ڈیفنس 6 افراد کی ہلاکت کیس،ملزم افنان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

04:41 PM, 23 Nov, 2023

احمد علی
لاہور: ڈیفنس 6 افراد کی ہلاکت کیس میں ملزم افنان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کی۔ کم عمر ڈرائیور افنان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ مدعی مقدمہ وکیل رانا مدثر عمر اور ملزم کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پانچ دن میں کیا پراگرس ہے، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیوز دیکھی ہیں، لہٰذا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے، البتہ مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم افنان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
مزیدخبریں