سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا، سابق وزیر اعظم نواز شریف

05:33 PM, 23 Nov, 2023

احمد علی
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا، عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا، سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا، کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے۔ مری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے خوشی ہو رہی ہے، میرا مری کے بھائیوں، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ دن رات محنت کر کے بجلی کے منصوبے لگائے اور مکمل کیے، 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ہم نے شامل کی، ہم نے اپنے دور میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولتا، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللّٰہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا، پہلی بار ہم سندھ میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لائے، کوئلہ ملکی پیداوار ہے، جس سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے دور کے بعد کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، جب میں وزیرِ اعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے، نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دو، ملک کے وزیرِ اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔
مزیدخبریں