کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی
06:20 PM, 23 Nov, 2023
کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپے 52 فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشنل پاور لیگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے اصافی سرچارج کی منظوری دے دی ۔ کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک لاگو ہوگا۔ اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔