ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے،احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون کے خلاف اہم درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےوزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے،احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون کے خلاف اہم درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔
درخواست گزار شہری کی جانب سے بیرسٹر عمار ضیاء الدین نے قانون چیلنج کر رکھا ہے ۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل نے کہا شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار مجسٹریٹ کو دے دیا گیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا ایکٹ کا سیکشن 6 اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے بھی خلاف ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نےوزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا گیاہے۔