عمران خان پرمقدمات کی تفصیل کیس: نیب ودیگرکو دوبارہ نوٹس جاری

12:58 PM, 23 Nov, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر نیب ، بلوچستان اور خیبرپختوانخوا کے حکام کو دوبارہ نوٹسز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے نیب،بلوچستان،سندھ اور کے پی کے حکام کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے کوئی پیش ہوا نہ رپورٹ دی گئی۔ نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کیا جاتا ہے مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ وزارت داخلہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات، انکوائریوں اور زیر التواء کیسز کی تفصیلات منگوائے۔  

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے  کی کاپی وزارت داخلہ اور نیب کو بھجوائی جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں