9مئی کے 8 مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں27نومبرکوسماعت کیلئےمقرر

01:17 PM, 23 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر 27 نومبر کو دلائل مکمل کریں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

پراسیکیوٹر رانا آزر نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

مزیدخبریں