تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، عطا تارڑ

04:12 PM, 23 Nov, 2024

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’جب بھی کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے لگتا ہے تو یہ احتجاج کا اعلان کیوں کر دیتے ہیں، مجھے اس کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالکل کلیرٹی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کی کسی کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی بھی بات نہیں ہو رہی۔‘
 انہوں نے کہا کہ ’صرف وزیرداخلہ محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے صرف ایک مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ یہ صرف اس لیے ہوا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں۔
’جو بھی اسلام آباد احتجاج کرنے آئے گا، وہ گرفتار ہو گا اور مقدمات قائم کیے جائیں گے۔
بیلا روس کے صدر کے دورے کی تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔ اس سے متعلق میں وزیر داخلہ کے ساتھ بریفنگ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت بنیں ملک دشمن نہ بنیں،پاکستان کے اندر باہر سے انویسٹمنٹ آرہی ہے  ملکی ترقی عوام کےسامنے ہے اسے کوئی ردنہیں کرسکتا۔
 انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک نے بہت ساتھ دیا ۔جب کوئی خاص وقت پہنچتا ہے تو پی ٹی آئی احتجاج کی کال دے دیتی ہے بشریٰ بی بی کو علم نہیں کے کیا بات کرنی کیا نہیں 
پی ٹی آئی جماعت کی اور پاکستان کے دشمنوں کی سوچ ایک ہی ہے ۔کسی کو بھی شہریوں اور ریاستی املاک کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے ۔
 انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں آگ لگی ہے ،وزیراعلی روزانہ اڈیالہ پہنچ جاتا ہے جیسا کہ اس کی ننھیال ہو ،روز ہم فوج جوانوں کی لاشیں آٹھا رہے ہیں ۔وزیراعلی لشکر کشی کی تیاریاں کررہے ہیں ایک میٹنگ ہی بلا لیتے جو حالات ہیں کے پی کے ہیں،لا اینڈ آرڈر پر توجہ دیں ۔


مزیدخبریں