بشریٰ بی بی کے احتجاج میں شامل ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی

07:13 PM, 23 Nov, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کا معاملہ، احتجاج میں بشری بی بی کی شرکت کی خبریں دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے خبروں کی تردید کردی گئی، ترجمان تحریک انصاف  شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں،پچھلے پانچ دن سے اس کی ہر فورم پر تردید کر رہے ہیں۔
بشری بی بی کا احتجاج میں شرکت کا کوئی پلان نہیں، بشری بی بی کسی صورت احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گی۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی مشعال یوسفزئی کا کہناتھا کہ بشری بی بی طبیعت کی ناسازی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہو سکتی ،  ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو زیادہ سفر سے منع کر رکھا ہے۔ 

 بشری بی بی جو پیغامات دینے تھے دے دیئے ،کارکنوں کو بشری بی بی نے بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیےپارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سےعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

مزیدخبریں