جنوبی وزیرستان، باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 خوارج مارے گئے

09:33 PM, 23 Nov, 2024

ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،   سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیوں میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،   سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی، باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے،  باڑہ میں ہلاک ہونے والی خارجی دہشت گردوں میں حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گلا جان شامل ہے۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے گروہ کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،   جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والا 1 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر  کےمطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ نظام قائم کرنے کا مسلسل تقاضا کر رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

توقع ہے افغان عبوری حکومت خارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں