24 نومبر کا احتجاج مؤخر کرنے کا امکان ؟ بیرسٹر گوہر کا نیا بیان آگیا

10:10 PM, 23 Nov, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے احتجاج مؤخر کرنے کا امکان مسترد کردیا، کہا کہ پرامین احتجاج ہر فرد کا حق ہے، ہماری سیاسی کمیٹی سارے معاملات کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ڈیسکس کرتی ہے، خان صاحب کے کسی فیصلے کو ’ رویو ‘ کرنے کا ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔

نجی  نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ اُن کے پاس آج وزیرداخلہ محسن نقوی کی کال آئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز جو آئے وہ مجھے بتائے، ہمارا صرف 1 بار رابطہ ہوا، جہاں تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کا تعلق ہے تو  ہمیں کبھی سنا نہیں گیا اور نہ ہمارے نوٹس میں یہ لایا گیا تھا، یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آخری حکم بھی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب باس ہیں، ان کی کال فائنل کال ہے، کال صرف بانی پی ٹی آئی ہی واپس لے سکتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے، صرف ابتدائی رابطہ ہوا تھا، کسی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی۔

مزیدخبریں