لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے24 نومبر کو احتجاج کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے، انٹرنیٹ صارفین بھی پریشان ہوکر رہ گئے، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل کردی گئی،ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ سکیورٹی خدشات والےعلاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی بند ہوگی، ان علاقوں میں موبائل ڈیٹا بندش کا تعین حالات کو دیکھ کرکیا جائے گا، ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہے، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت کئی ایپس کی سروسز متاثر ہوئی، واٹس ایپ پر وائس مسیجز ، تصاویر اور ویڈیو سروسز میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے کچھ علاقوں سمیت فیصل آباد اور گردونواح میں  میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہے، مختلف سوشل میڈیا ایپز کے سروسز ڈاون ہوگئے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ 24 نومبر کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی،وزارت داخلہ نے موبائل فون، انٹرنیٹ سروز معطل کرنے کے احکامات پی ٹی اے کو صارد کردیئے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کر دی جائے گی،موبائل فون کھلا ہوگا مگر انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا،موبائل سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہی وزارت داخلہ سے خط موصول ہوگیا تھا،آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے،فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اتوار کو موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا احکامات دیئے جائینگے۔

Watch Live Public News