’کرکٹ اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا‘

12:53 PM, 23 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کا تمام شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کے حوالے سے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت گرانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ موقع موقع کرنے والوں کو کل منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔ ہم اپنی پرفارمنس سے پاکستان نہ آنے والی ٹیموں کو واضح پیغام دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ۔ کرکٹ اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی کرکٹ کے خلاف سازشیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد تمام عالمی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے پَر تولیں گی۔
مزیدخبریں