وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے
01:14 PM, 23 Oct, 2021
پبلک نیوز: وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم کا ا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم مسجد النبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور حماد اظہر بھی ہمراہ ہیں۔ گورنر مدینہ شاہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ سفیر پاکستان جنرل بلال اکبر سمیت اعلیٰ حکام نے پرنس محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ ہمیشہ کی طرح وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر ننگے پاؤں رکھے۔ وزیراعظم کچھ ہی دیر میں مسجدالنبی پہنچ کر روضۂ رسول پر حاضری دینگے۔