’مسلح افواج، پولیس پر فخر ہے جو دوران ڈیوٹی قربانیاں دے رہے ہیں‘

03:42 PM, 23 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں دہشت گردی اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اور پولیس پر فخر ہے جو وہ دوران ڈیوٹی قربانیاں دے رہے ہیں۔ بد قسمتی کہ ایک ایسے وقت میں جب داخلی سلامتی کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت کہیں نہیں ہے۔
مزیدخبریں