خواجہ سرا اپنے دوست کے ہاتھوں قتل
04:37 PM, 23 Oct, 2021
پبلک نیوز: چارسدہ میں بٹ خیلہ کا رہائشی خواجہ سرا اپنے دوست کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ مقتول خواجہ سرا جاوید عرف گلا لئی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول خواجہ سرا جاوید عرف گلالئی اپنے دیگر حواجہ سرا ساتھیوں کے ساتھ مردان روڈ چارسدہ پر پلازہ میں رہائش پذیر تھے۔ رات کے وقت زبانی تکرار پر اپنے دوست شاہ فیصل نے گولی ماردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سٹی تھانہ چارسدہ میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی گئی۔ حواجہ سراء کی قتل کا خبر سن کر قریبی اضلاع کے خواجہ سراء بھی ھسپتال پہنچ گئے۔