رضوان نے ’محمد ‘ نام کیساتھ تیار کی گئی نئی شرٹ کی تصویر شیئر کردی

07:28 AM, 23 Oct, 2022

احمد علی
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئی شرٹ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘ ۔ رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدﷺ کا نام بھی درج کیا۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم ’رضوان‘ کے بجائے فرسٹ نیم ’محمد‘ کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے لیکن ان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔
مزیدخبریں