حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

12:25 PM, 23 Oct, 2022

احمد علی
لاہور: پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی تبدیلی کےبعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، حمزہ شہباز اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں‌ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کیا گیا تھا، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔
مزیدخبریں