آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرا نمبر

09:53 AM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 535 تک جا پہنچی ہے۔

آلودگی کی بڑھتی شرح بیماریوں کا سبب بننے لگی، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں تیزی سے لاہور میں پھیلنے لگی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جلد شہر میں مصنوعی بارش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

دوسری جانب شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا، رواں دنوں شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

مزیدخبریں