تحریک انصاف نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

09:29 AM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے،نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔

مزیدخبریں