گورنرہاؤس میں نوکری کا جھانسہ: خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

10:40 AM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: گورنر ہاؤس میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلساز گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت طاہر میمن کے نام سے ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس کا ملازم ظاہر کرتا تھا۔ ملزم نوکری کے لئے درکار دستاویزات حاصل کرنے کے بہانے سادہ لوح خواتین سے ملتا تھا۔ ملزم خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔ 

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کہ ملزم نے کئی خواتین کو نوکری کاجھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں