فیملی ،ڈاکٹرز یا وکلاء،کسی کو تو عمران خان سےملنے دیا جائے، چیف جسٹس

10:52 AM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آبادہائیکورٹ نے نورین نیازی کی بانی  پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات  کی درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کرتےہوئے چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ جیل میں کسی کو تو ملنے دیا جائے، فیملی کو ،ڈاکٹرز کو یا وکلاء کو۔

تفصیلات کے مطابق نورین نیازی کی بانی  پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست  پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ  کےجسٹس عامر فاروق نے کی۔ سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی بند ہے،انکو باہر نہیں آنے دیا جا رہا،  بانی چیئرمین کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ میں آپکی بات سمجھ سکتا ہوں،آپ کا مین کیس کل کے لیے لگا لیتے ہیں، سپریڈنٹ اڈیالہ کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں،آپ کا معاملہ حل کرتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ  نے کہا کہ بینچ 3 میں ڈاکٹرز کی رسائی سے متعلق درخواست لگی ہوئی ہے۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ جیل میں کسی کو تو ملنے دیا جائے، فیملی کو ،ڈاکٹرز کو یا وکلاء کو۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں