چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

12:45 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک:چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی اور نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چمبر میں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد پیش کی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے شکریہ کے ساتھ مبارکباد کو قبول کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان چیمبرسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج بھی چیمبر ورک پر ہیں جب کہ جسٹس منصور علی شاہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز سنیں گے۔ 

مزیدخبریں