باباصدیق قتل: بشنوئی کے بھائی نے احکامات کیسے دیے؟ اہم انکشاف

12:57 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بابا صدیقی کے قتل کے احکامات شوٹرز کو سوشل میڈیا سائٹ سنیپ چیٹ کے ذریعے لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے دیے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں لارنس بشنوئی کے ملوث ہونے کی اہم کڑی مل گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گینگسٹر کے کزن انمول بشنوئی نے قتل سے چند گھنٹے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما کے شوٹروں سے بات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انمول بشنوئی نے بابا صدیق کے شوٹروں سے ایک میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کے ذریعے رابطہ کیا، سیاست دان  بابا صدیقی اور ان کے بیٹے کی تصاویر شیئر کیں۔

یاد رہے اسنیپ چیٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے پیغامات اور تصاویر 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔

پولیس نے کہا، "ہم نے دو لیئرز کی نشاندہی کی ہے۔ خود شوٹر اور ہتھیار فراہم کرنے والے۔ اب، ہم تیسری لیئر کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس میں سازش کرنے والے اور قتل کا معاہدہ جاری کرنے والے ملوث ہو سکتے ہیں۔

ممبئی پولیس نے یہ بھی کہا کہ بابا صدیق کے قاتل شوٹرز نے حملہ کرنے سے پہلے کم از کم پانچ سیشنوں تک جنگل میں  فائرنگ کی مشق کی تھی۔

ممبئی پولیس کے مطابق شوٹرز نے کرجت-کھپولی روڈ پر آبشار کے قریب پالاسداری گاؤں کے پاس جنگل میں  درختوں پر ٹارگٹ  کی شوٹنگ کی مشق کی۔

 یادرہےبابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کی عمارت کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انہیں تین مسلح حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔ اور تین گولیاں لگیں تھیں۔ اس واقعے کے کچھ دیر بعد، لارنس بشنوئی گینگ کے مشتبہ رکن شوبھم لونکر کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ اپ لوڈ کی گئی، جس میں قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی۔

پوچھ گچھ کے دوران، کیس کے ایک ملزم نے بتایا کہ گینگسٹر نے بابا صدیقی کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہ "اچھا آدمی نہیں" تھا، اور ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات تھے۔ ملزم نے بتایا کہ صدیق کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ قریبی ذاتی تعلقات کی وجہ سے بھی نشانہ بنایا گیا۔

گرفتار ملزموں میں سے ایک رام قنوجیا نے پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ پہلا شخص تھا جسے این سی پی لیڈر کو مارنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اور ممبئی کرائم برانچ کے مطابق، ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں