سگے بھائی نےغیرت کےنام پر بہن کو قتل کر دیا

12:57 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک:اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندرقتل کی لرزہ خیز واردات،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی او پی ڈی کے سامنے وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی طالبہ کو سگے بھائی نے سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی جو ہسپتال میں ٹریننگ کرتی تھی جو کہ عرصہ دراز سے نامحرم کے ساتھ رہ رہی تھی۔دن دیہاڑے ہسپتال میں فائرنگ کے واقع سے سیکیورٹی پر سوالیہ نشان۔سیکیورٹی گارڈ ہونے کے باوجود ہسپتال کے احاطے میں لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

قاتل اجمل نامی شخص فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،گولی لڑکی کے سر میں لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کردیا۔

واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں