دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

03:29 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق   پاکستان میں فی تولہ سونا 2ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔  پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی۔

ادھر   عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2757 ڈالر پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں