پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے تمام ریکارڈ توڑ دیے 

03:50 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی حد عبور کر لی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے،   100 انڈیکس پہلی مرتبہ 87 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔100 انڈیکس 646 پوائنٹس کے اضافے سے 87113 پر ٹریڈ ہورہاہے۔

ڈالر کی قیمت : 

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں