سوشل میڈیا صارفین ہوشیار،غلط افواہیں پھیلانےپرسخت کارروائی ہوگی

04:02 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ،ہراسانی اورافواہیں پھیلانے کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ، وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کے خلاف سخت کاروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کا آغاز ہوگیا۔ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پر سخت کارروائی ہو گی، سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہو گی۔ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہو گئی ہے۔

نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق نگرانوفاقی کابینہ نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دی تھی۔ 

مزیدخبریں