(ویب ڈیسک ) نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کیلئے ایوان صدرنےمہمانوں کی فہرست مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے سپریم کورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا، ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مہمانوں کی فہرست کل تک بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
روایتی طور پر نامزد چیف جسٹس اپنے مہمانوں کی فہرست ایوان صدر کو بھجواتے ہیں، مہمانوں کی فہرست کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔