سیکیورٹی گارڈ اور طلباء میں تصادم، شفاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

04:55 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز اور طلبا میں لڑائی کا معاملہ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی تشدد تحقیقاتی کمیٹی میں چار سینئر ڈینز شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لے سکے گی۔ وائس چانسلر نے کمیٹی کو تین روز میں واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔

وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں تحقیقات یقینی بنائے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سخت ایکشن بلا امتیاز لیا جائے گا۔ کیمپس میں پر امن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں