سوئی سدرن کمپنی نے فکسڈ میٹر رینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی

05:24 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ترجمان  سوئی سدرن  کے مطابق   گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ میٹر رینٹ 460 روپے نہیں صرف 40 روپے ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ   اوگرا کی جانب سے صارفین کی محفوظ اور غیر محفوظ دو درجہ بندیاں ہیں، نومبر سے فروری تک 90 یونٹ سے کم صارفین محفوظ درجہ بندی میں ہیں، 90 سے زائد یونٹس کے استعمال سے غیر محفوظ کیٹگری کا اجراء ہو جاتا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ   صارف کسی بھی درجہ بندی میں 12 مہینوں تک ریکارڈ رہتا ہے، محفوظ کیٹگری میں فکسڈ چارجز 400 روپے ہیں، غیر محفوظ درجہ بندی میں فکسڈ چارجز 1000 روپے ہیں۔ 150 سے زائد یونٹس کے استعمال سے فکسڈ چارجز 2000 روپے ہو جاتے ہیں۔

 ترجمان سوئی سدرن کے مطابق   فکسڈ چارجز اوگرا کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں