(ویب ڈیسک ) پاکستان شاہینز یو اے ای کو ہرا کرایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہہنچ گئے۔
پاکستان شاہینز یواے ای کو 114رنز سے شکست دیکر ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حارث 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں یواےای کی ٹیم 65رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے5 ،صفیان مقیم نے 2وکٹیں لیں۔