اسرائیل نے ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا، کن اہداف کو نشانہ بنائے گا؟اہم رپورٹ

06:33 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، اسرائیل کن اہداف کو نشانہ بنائے گا؟ اسرائیلی میڈیا نے تفصیلات بتا دیں۔

عرب میڈیا نے اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ   یہ منصوبہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ منصوبے میں ایرانی عہدیداروں کی رہائش گاہیں، ایرانی تیل کی تنصیبات، فوجی مقامات، اور سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔

  رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کی تفصیلات صرف چند عہدیداران کے پاس ہوں گی، اور ایرانی اہداف پر حملے سے کچھ دیر قبل پائلٹس کو ہدف کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند رو ز قبل  لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کیا تھا۔جس میں ان کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا تھا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں۔

مزیدخبریں