شاہ محمود قریشی فاروڈ بلاک بنا رہے ہیں، ضمانت ہونیوالی ہے: جاوید چودھری

06:36 PM, 23 Oct, 2024

ویب ڈیسک:سینئر صحافی، اینکر پرسن اور کالم نگار جاوید چودھری نے پی ٹی آئی سے متعلق اہم پیشگوئی کردی، کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بازی ہے، پارلیمانی گروپ جس میں بیرسٹرگوہر ، عمرایوب، علی ظفر جیسے سب حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو وکلا ہیں محروم ہیں وہ سب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چلنا چاہتے ہیں،یہ جو تحریک کا اعلان کررہے ہیں وہ دوسرےکررہے ہیں، جو پارلیمانی پارٹی کے اندر ہیں وہ نہیں کررہے، باہر والے تحریک چلا رہے ہیں، 3 ڈیژن بن رہے ہیں ، ایک شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں، جس کی واضح نشانی اُن کے بھانجے ظہور قریشی ہیں جنہوں نے اس حکومت کو ووٹ دیا۔

جاوید چودھری نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ زین قریشی کے متعلق پی ٹی آئی کہہ رہی تھی کہ وہ غائب ہوگئے مگر وہ دو روز قبل ہی پارلیمںٹ کے اندر بیٹھے ہوئے تھے جو پھر انہوں نے وضاحت کی اُس نے زین قریشی کو زیادہ مشکوک بنا دیا، انہوں نے کہا تھا کہ والد نے کہا تھا روپوش ہوجاو! اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاہ قریشی کی قیادت میں ایک تگڑا فاروڈ بلاک بن رہا ہے۔

سینئر صحافی نے کہا میرا بھی خیال ہے ایسا ہی کچھ ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی کی ضمانت ہونے والی ہے وہ آرہے ہیں، وہ آگئے تو بس بات ختم!

مزیدخبریں