وفاقی حکومت کا سگریٹس کی اسمگلنگ، غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے اہم قدم

06:47 PM, 23 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤں کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک میں 50 فیصد غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چئیرمین بورڈ آف ریوینیو نے آگاہ کیا غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کاروائی کے لیے صوبوں کو اختیارات دے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  تمباکو سمیت مختلف شعبوں میں 250 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے، آئندہ جنوری سے اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی ہوگی، اسمگل شدی، جعلی یا بغیر ڈیوٹی سگریٹس فروخت کرنے والے شکنجے میں آئیں گے، قانون سازی کے ذریعے صوبائی پولیس کو اختیارات دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں